دبئی میں دوسرے ماہ رمضان فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

دبئی میں دوسرے ماہ رمضان فيسٹيول كا انعقاد

23:49 - July 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2377679
بين الاقوامی گروپ : دبئی كے عالمی تجارتی مركز میں رمضان المبارك كی مناسبت سے دوسرا سالانہ رمضان فيسٹيول جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «KhaleejTimes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول دبئی كےكامرس اينڈ انڈسٹری كے چيمبر كی كوششوں سے ۲۰ جولائی كو شروع ہوا جو ايك مہينے تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ یہ فيسٹيول ماہ رمضان كے دوران لوگوں كو ايك دوسرے سے قريب تر كرنے اور ان كے درميان تعلقات كو مزيد بہتر بنانے كے لیے منعقد كيا جا رہے ۔
قابل ذكر ہے كہ دبئی كامرس اينڈ انڈسٹری چيمبر كے سيكرٹری جنرل بو عميم نے كہا ہے كہ لوگوں اور تجارتی كمپنيوں كو خيراتی كاموں میں شركت كے لیے موقع فراہم كرنا اس فيسٹيول كے ديگر اہداف میں شمار ہوتا ہے۔
1061178
نظرات بینندگان
captcha