ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطيف كے شيعہ اكثريتی علاقے میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرين نے آيت اللہ نمر باقر النّمر كی آل سعود كے زندانوں سے آزادی كا مطالبہ كيا ہے ۔
سعودی عرب كے مغرب میں واقع شہر جدہ میں مظاہرين نے اپنے گرفتار فرزندوں كا مستقبل واضح كرنے كا مطالبہ بھی كيا ۔
اسی طرح سعودی وزير داخلہ نے دعوٰی كيا كہ سيكيورٹی فورسز نے ٹائر جلا كر بد امنی پھيلانے والوں كے ساتھ مقابلہ كر كے چند افراد كو گرفتار بھی كيا ہے ۔
1063728