ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شيعہ نيوز ايجنسی (اباء) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ، بحرين كی سيكورٹی فورسز نے مظاہرين پر آنسو گيس اور ربڑ كی گولياں فائر كی ہیں جن سے متعدد افرد زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے كہ آل خليفہ كےگماشتوں نے علاقے كے لوگوں كو گروپ كی صورت میں سزا دينے كے لیے ان كے گھروں پر بھی براہ راست حملے كیے ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ اس سے قبل بحرين كی سياسی جماعت ۱۴ فروی گرينڈ الائنس نے (جمعہ ؛ روزہ داروں كے انقلاب كا دن) كے شعار سے بحرين كے مختلف شہروں میں مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی تھی ۔
1063766