نجف و كربلا كے خطبائے جمعہ كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

IQNA

نجف و كربلا كے خطبائے جمعہ كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

11:57 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2379778
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف اور كربلا كے خطبائے جمعہ نے ۲۷ جولائی كو ميانمار كے مسلمانوں كی وسيع پيمانے پر نسل كشی اور اس ہولناك جرم كے مقابل پر عالم برادری كی مجرمانہ خاموشی كی پر زور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراقی اخبار روزنامہ (الرافدين) كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا میں آيت اللہ سيد سيستانی كے نمائندے عبد المہدی نے نمازجمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : ميانمار میں مسلمانوں كا قتل عام اور ان كے ساتھ انسانيت سوز رويوں كا سلسلہ جاری ہے جبكہ اسلامی معاشروں ، بين الاقوامی برادری اور انسانی حقوق كے اداروں كی جانب سے ان مظالم كے خلاف كسی خاص ردعمل كا مشاہدہ نہیں كيا گيا ہے ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ روہينگيا كے شہريوں كو صرف مسلمان ہونے كے جرم میں قتل كيا جارہا ہے ، اسلامی ممالك اور اداروں سے ان مظالم كے خلاف پائيدار موقف اپنانے كی اپيل كی ہے ۔
1063812
نظرات بینندگان
captcha