اسلامی مركز وين كی نشست میں اسلامی نقطہ نظر سے خواتين كے حقوق كا جائزہ

IQNA

اسلامی مركز وين كی نشست میں اسلامی نقطہ نظر سے خواتين كے حقوق كا جائزہ

17:22 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2380161
بين الاقوامی گروپ : آسٹرين دار الحكومت وين كے اسلامی مركز امام علی (ع) میں ۲۷ جولائی بروز جمعۃ المبارك كو منعقدہ نشست كے دوران اسلام میں خواتين كے حقوق پر روشنی ڈالی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلامی مركز امام علی (ع) شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست كا آغاز مقامی وقت كے مطابق ۱۰:۳۰ بجے صبح كيا گيا اور یہ دن كے۱۲:۳۰ بجے تك جاری رہی ۔
ياد رہے كہ یہ نشست خواتين كے ساتھ مخصوص تھی كہ جس میں حجت الاسلام ناصر نے اسلامی نقظہ نظر سے خواتين كے حقوق پر ليكچر ديا اور اس كے بعد حاضرين كی جانب سے پيش كردہ سوالات كے جوابات بھی دئیے ۔
قابل ذكر ہے كہ مركز اسلامی امام علی (ع) وين میں ماہ رمضان كی مناسبت سے متعدد خصوصی پروگرام بھی منعقد كرے گا ۔
1063975
نظرات بینندگان
captcha