ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی فوجيوں نے فلسطينيوں كو گرفتار كرنے كے بہانے يا اسرائيلی شہريوں كو سيكيورٹی فراہم كرنے كا جواز گھڑ كر متعدّد مرتبہ مسجد الاقصٰی پر حملہ كيا ہے ۔
امور قدس كے ماہر حسن خاطر نے خيال ظاہر كيا : ماہ مبارك رمضان میں قابض اسرائيلی فوجيوں كی جانب سے الاقصیٰ كا اسلامی تشخص مٹانے كی غرض سے مسجد پر حملے انتہائی شدّت اختيار كر چكے ہیں ۔
حسن خاطر كے بقول شدّت پسند صیہونيوں نے اسرائيليوں سے مطالبہ كيا ہے كہ خيالی معبد "ھيكل" كے يوم انہدام كی مناسبت سے ۱۹ اگست كو مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں ۔
1065747