امت اسلامیہ كا حقيقی دشمن ايران نہیں امريكہ ہے / اسلامی بيداری كی لہر سازشكاروں كو رسوا كر دے گی

IQNA

امت اسلامیہ كا حقيقی دشمن ايران نہیں امريكہ ہے / اسلامی بيداری كی لہر سازشكاروں كو رسوا كر دے گی

23:52 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2383460
بين الاقوامی گروپ : عبد المالك الحوثی نے علاقے میں ايران فوبيا كی مذمت كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ ايران امت اسلامیہ كا دشمن نہیں ہے بلكہ صیہونی حكومت اور امريكہ مسلمانوں كے حقيقی دشمن ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد المالك الحوثی نے ۳۰ جولائی كو صعدہ میں منعقد ہونے والی علما ئے يمن كی نشست كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ كچھ فرصت طلب افراد اس كوشش میں ہیں كہ ايران كو علاقائی سطح پر دوسرے پڑوسی مملك كے لیے خطرہ قرار دیں اور اس ملك كے خلاف ہميشہ پراپگينڈا مہم جاری ركھیں ۔
انہوں نے مزيد كہا بعض افرد صیہونی حكومت اور اس كے سب سے بڑے حامی امريكہ كے مجرمانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے كی كوشش كر رہے ہیں ليكن اگر كوئی ان دو ممالك كی سياسی پاليسيوں پر غور كرے تو معلوم ہوگا كہ ان ممالك كی بنيادی ترين پاليسی امت اسلامیہ پر كاری ضرب لگانا اور مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت پھيلانا ہے ۔
1068493
نظرات بینندگان
captcha