خطے میں فتنے كا حقيقی سبب اسرائيل ہے

IQNA

خطے میں فتنے كا حقيقی سبب اسرائيل ہے

23:50 - August 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2383879
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل شيخ نعيم قاسم نے زور ديا ہے كہ خطے میں مشكلات كا سبب اسرائیل ہے جو امت اسلامیہ كے درميان فرقہ ورايت اور فتنہ پھیلانے كی مسلسل كوشش كر رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۳۰ جولائی كو شيخ نعيم قاسم نے (البتول (ع)) نامی سكول كی اسلامی تعليمی انجمن كے افطار ڈنر میں خطاب كے دوران زور ديا ہے كہ صیہونی دشمن كے مقابل پر حزب اللہ كی مزاحمت سياسی كرسی يا كوئی منصب حاصل كرنے كے لیے نہیں ہے بلكہ حزب اللہ صرف اپنی سرزمين ، عزت اور وقار كی بازگشت كے لیے اسرائيل كا مقابلہ كر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل خطے میں جاری بحران كا حقيقی سبب ہے اور یہ حكومت حالات کو صرف ایک ہی صورت میں اپنے مفاد میں تبديل كر سكتی ہے جب خطے كی اقوام كے درميان فتنہ و فساد کی آگ کو شعلہ ور کرنے میں کامیاب ہو جائے ۔
1068184
نظرات بینندگان
captcha