سعودی عرب كے مختلف علاقوں میں عوامی مظاہرے

IQNA

سعودی عرب كے مختلف علاقوں میں عوامی مظاہرے

23:48 - August 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2384405
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مختلف شہروں میں حكومت مخالف عوام نے ايك بار پھر مظاہروں كے ذريعے آل سعود كی آمريت اور ظلم وستم سے رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز ۲ اگست كو مدينہ منورہ میں سعودی عوام كی جانب سے وسيع پيمانے پر حكومت مخالف مظاہرے ديكھنے كو ملے ہیں ۔
مدينہ منورہ كے شہری اپنے گاڑيوں پر سوار تھے اور ہارن بجانے كے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا كر جن پر سياسی قيديوں كے نام درج تھے ، جيلوں میں تشدد كا نشانہ بننے والے قيديوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كر رہے تھے ۔
دوسری طرف سعودی عرب كے آزادی و عدالت الائنس نے اپنے ايك پيغام كے ذريعے (ہم میں سے ہر ايك محمد الشاخوری مجاہد ہے) كے شعار سے بڑے پيمانے پر مظاہرے برپا كرنے كی كال دی ہے ۔
1069407
نظرات بینندگان
captcha