كويت میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے مستقل دفتر كا قيام

IQNA

23:48 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386294

كويت میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے مستقل دفتر كا قيام

بين الاقوامی گروپ : كويت میں وزارت اوقاف و اسلامی امور كی كوششوں سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے مستقل دفتر كی تاسيس كی گئی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و اسلامی امور كے شعبہ قرآن كريم كے انچارج "خالد يوسف بوغيث" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ حال ہی میں سعودی عرب كے شہر "جدہ" میں ۱۷ ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں عالمی جايزہ برائے خدمت قرآن كريم كے كامياب اميدواروں كے اعزار میں منعقدہ تقريب كے دوران كويت كی جانب سے پيش كردہ بين الاقوامی مقابلوں پر نظارت كے لیے ملك میں مستقل دفتر كھولنے كی تجويز كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
خالد يوسف بوغيث نے مزيد كہا : سعودی عرب میں منعقد ہونے والی جايزہ خدمت قرآن كی تقريب كے دوران كويت كی وزارت اوقاف كے شعبہ قرآن اور اسلامی تحقيقات كے معاون سيد عبد اللہ مہدی براك كو مذكورہ دفتر كا سربراہ معين كيا گيا ہے ۔
1070345
نظرات بینندگان
captcha