ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رياست ٹنسی كے شہر مورفريسبورو میں مسلمانوں كی آبادی بڑھنے اور دين اسلام كے فروغ كے بعد امريكہ میں اسلام مخالف گرپوں نے شہر میں مسجد كی تعمير كے خلاف شديد ردعمل كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اسلام دشمن امريكی گروپ عمومی افكار كو منحرف كرنے اور امريكہ میں اسلام اور مسلمانوں كی موجودگی كو خطرہ قرار دينے كی مسلسل كوشش كر رہے ہیں ۔
۵ اگست كو شہر میں واقع كليسا كے پادری "ڈارل ويلی" نے كہا : ہم سب علاقے میں مسلمانوں كی سرگرميوں كا دقت سے ملاحظہ كرتے ہیں اور ہماری مخالفت صرف چند نمازيوں كے ساتھ نہیں ہے بلكہ ہم دين اسلام كے مخالف ہیں !
1072171