ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا افتتاح صدر مملكت "محمد مرسی " كے مكمل تعاون سے شيخ الازہر احمد الطيب اور وزير اوقاف طلعت عفيفی كی موجودگی میں كيا جائے گا ۔
الازہر اسلامی مركز بھی ان مقابلوں كے لیے تعاون كررہا ہے جبكہ مصر سے تعلق ركھنےوالے ۹۰ سے زائد اور ديگر ممالك كے ۶۱ اميدوار ان مقابلوں میں شركت كریں گے ۔
طلعت عفيفی نے كہا : مصر دنيائےاسلام كے جوانوں كے درميان حفظ ، تجويد اور فہم قرآن كا شوق پيدا كرنے كی غرض سےہر سال ان مقابلوں كا انعقاد كرتا ہے ۔
1072019