اسلامی تعاون تنظيم نے ميانمر میں تفتيشی كمیٹی بھيجنے كا عزم ظاہر كر ديا

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم نے ميانمر میں تفتيشی كمیٹی بھيجنے كا عزم ظاہر كر ديا

9:45 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387337
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدّين احسان اوغلو نے ۵ اگست بروز سوموار كو ميانمر میں روھينگيائی مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام كی تحقيقات كے لیے تفتيشی كمیٹی كی روانگی كے حوالے سے درخواست پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "eurasiareview " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كی كوشش ہے كہ يانگوان حكومت اسلامی تعاون تنظيم كی تحقيقاتی كمیٹی كو ميانمر ورود كی اجازت دے ۔
انہوں نے ميانمر میں مسلمانوں كی نسل كشی پر بين الاقوامی برادری كے سكوت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے واضح كيا : بين الاقوامی برادری نے ابھی تك اس قتل عام كی روك تھام كے ساتھ ساتھ تشدّد كی لہر كا خاتمہ كرنے كے لیے كوئی سنجيدہ اقدام نہیں كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ابھی تك سينكڑوں روھينگيائی گرفتار ہیں اور لاپتہ ہیں ۔
1072354
نظرات بینندگان
captcha