عالمی ٹی وی نیٹورك الكوثر میں "ان للمتقين مفازا" مقابلوں كے پروڈيوسر "حيدر جاودان" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : یہ مقابلہ ٹيلی ويژن پر نشر ہونے والا صرف ايك ٹی وی پروگرام ہے جو ماہ رمضان كی پہلی تاريخ سے ہر رات ۱ سے ۲ بجے تك تين حصوں میں ٹيلی فونك اور براہ راست نشر كيا جاتا ہے ؛ اس كا پہلا مرحلہ ابتدائی ہے جس میں ايك سو سے زائد افراد شركت كررہے ہیں جبكہ ان میں سے ۲۴ اميدوار سمی فائنل تك پہنچے ہیں اور ان میں سے بھی ۵ اميدوارں كو فائنل مقابلے كے لیے منتخب كيا جائے گا ۔
1072167