امارات میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے خصوصی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، ۶ اگست كو جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اور "اجمل الترتيل" مقابلے كے ضمن میں منعقد ہونے والی اعزازیہ تقريب كے دوران حاكم دبئی كے مشير نے ايكنا كے نامہ نگار كو اعزایہ شيلڈ ديتے ہوئے اس نيوز ايجنسی كی تجليل كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ايكنا نے جايزہ دبئی سولہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے آغاز سے ہی اپنے نامہ نگار كو مقابلوں كی براہ راست كوريج كے لیے بھيجا تھا اور مقابلے سے مربوط تمام خبروں كو برقت اور فوری نشر كرنے پر اس نيوز ايجنسی نے غير ملكی ذرائع ابلاغ میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
1072901