امريكی رياست ميسوری میں مسجد نذر آتش

IQNA

امريكی رياست ميسوری میں مسجد نذر آتش

22:00 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387990
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست ميسوری كے علاقے چاپلين میں واقع مسجد كو نماز صبح سے ٹھيك ايك گھنٹہ قبل نذر آتش كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «geo.tv»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی پوليس كے مطابق امريكہ میں سكھوں كے معبد پر حملے كو ابھی ايك دن بھی مكمل نہیں گزرا ہے كہ ۶ اگست كو رياست ميسوری میں واقع مسجد كو بھی مقامی وقت كے مطابق ۳:۴۰ منٹ پر نذر آتش كر ديا گيا ہے ۔
آتش سوزی سے یہ اسلامی مركز مكمل طور پر تباہ ہو گيا ہے ليكن خوش قسمتی سے كوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
پوليس كے ترجمان نے كہا : عمدی آتش سوزی كی صورت میں مكمل تفتيش كی جائے گی اور ذمہ دار شرپسند عناضر كو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
1073427
نظرات بینندگان
captcha