ملائیشیا میں حلال جلیٹن تیار کرنے والے کارخانے کا افتتاح

IQNA

ملائیشیا میں حلال جلیٹن تیار کرنے والے کارخانے کا افتتاح

22:10 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2388001
بین الاقوامی گروپ : ملائیشیا کی کمپنی "نسمیر ہلڈینگ" نے ریاست "پنانگ" میں حلال جلیٹن کی تیاری کے لیے کارخانے کا افتتاح کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «recruiter»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارخانے کا افتتاح ۵۰۰ افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا ۔
کپمنی کے ڈائریکٹرجنرل خضر شاہ عبدالرزاق نے واضح کیا : اس کارخانے نے ابتدا میں ۲۰۰ سے ۳۰۰ افراد کے لیے روزگار مہیا کیا ہے جبکہ سال ۲۰۱۵ تک اس کارخانے کو ۵۰۰ سے زائد افراد کی ضرورت ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا :متعلقہ حکام برازیل ، ہندوستان اور پاکستان میں تیار ہونے والی جلیٹن کے بارے میں ضروری تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کی تیاری کے لیے بہتر ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکیں ۔
1073168
نظرات بینندگان
captcha