ميانمار میں انسانی المیے كے مقابل پر بين الاقوامی اداروں كی خاموشی ناقابل يقين ہے

IQNA

ميانمار میں انسانی المیے كے مقابل پر بين الاقوامی اداروں كی خاموشی ناقابل يقين ہے

23:37 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388850
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے شہر مباركہ كے پارليمانی نمائندے نے واضح كيا : اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظيم OIC كو شام میں دہشت گروپوں كے جرائم اور ميانمار میں مسلمانوں كی نسل كشی كے مقابل پر خاموشی سے نہیں بیٹھنا چاہيئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ 7اگست كو ايرانی پارليمنٹ میں مباركہ شہر كے عوامی نمائندے علی ايران پور نے پارليمانی اجلاس كے دوران واضح كيا : اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے شام میں دہشت گرادنہ اقدام اور ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام سے بے اعتنائی ناقابل يقين امر ہے ۔
انہوں نے مسئلہ شام كی وضاحت پيش كرتے ہوئے كہا : مغربی ممالك شام كے اندرونی معاملات میں مداخت كے ذريعےملك كی مسلمان عوام كے درميان فرقہ واريت اور اختلافات كو ہوا دينا چاہتے ہیں ۔
1074053
نظرات بینندگان
captcha