امارات سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے خصوصی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۱ سل سے كم عمر بچوں كے لیے خصوصی جايزہ دبئی سولہویں بين الاقوامی حفظ قرآنی كريم مقابلوں كی اختتامیہ تقريب آج رات متحدہ عرب امارات كے وزير اعظم "شيخ محمدبن آل مكتوم" اور اسلامی ممالك كے سفرا كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں تعينات ايرانی قونصلر جنرل "سيد محمد حسين ہاشمی" بھی اس تقريب میں شركت كریں گے تاكہ نزديك سے سولہویں جايزہ دبئی مقابلوں كے نتائج كا ملاحظہ كر سكیں ۔
اسی طرح امريكی كے نو مسلم مبلغ اسلام "يوسف استس" جن كو جايزہ دبئی كے دوران سال ۲۰۱۲ كی بہترين اسلامی شخصيت قرار ديا گيا ہے ، اس تقريب میں شركت كریں گے ۔
1073635