ميانمار میں ايك اور مسجد نذر آتش

IQNA

ميانمار میں ايك اور مسجد نذر آتش

23:53 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389618
بين الاقوامی گروپ : روہينگيا میں مسلمانوں كی قومی نسل كشی كا سلسلہ جاری ہے جبكہ ميانمار كی رياست راخين كے بوديوں نے ايك اور مسجد كو نذر آتش كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميانمار میں حكومت كے حمايت يافتہ بوديوں نے مسلمان نشين دیہاتوں كو جلانے اور مساجد كو گرانے كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے ۔
درحالنكہ راخين میں فوجی حكومت كے قيام اور امن و امان كی صورتحال برقرار ركھنے كے لیے سخت سيكورٹی انتظامات كے بارے اطلاعات ملی ہیں ۔
واضح رہے كہ ميانمار كے شمال میں واقع رياست راخين میں جون سال ۲۰۱۱ سے مسلمانوں كے خلاف تشدد آميز كاروائياں جاری ہیں جن میں دسيوں كا قتل عام اور كئی ہزار بے گھر ہوئے ہیں ۔
1075280
نظرات بینندگان
captcha