قدس شريف كے نماز جمعہ میں ۳ لاكھ ۵۰ ہزار نمازيوں كی شركت

IQNA

قدس شريف كے نماز جمعہ میں ۳ لاكھ ۵۰ ہزار نمازيوں كی شركت

22:55 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390475
بين الاقوامی گروپ : الاقصی اوقاف و ميراث انسٹی ٹيوٹ نے ايك رپورٹ جاری كی ہے جس میں اعلان كيا گيا ہے كہ ۱۰ اگست كو قدس شريف كے نماز جمعہ میں تقريبا ۳لاكھ ۵۰ ہزار نمازيوں نے شركت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی اوقاف و ميراث انسٹی ٹيوٹ نے اس رپورٹ میں اعلان كيا : ماہ رمضان كے آغاز سے اب تك اس ہفتے مسجد الاقصی كی نماز جمعہ كا شمار فسلطينی مسلمانوں كے سب سے بڑے اجتماعات میں ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مسجد الاقصی كے زيادہ تر صحن نمازيوں سے پر تھے جنہوں نے اسرائيلی حكومت كی سيكورٹی مشكلات سے عبور كرتے ہوئے نماز جمعہ میں شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ الاقصی انسٹی ٹٰيوٹ كی رپورٹ كے مطابق ، جمعہ كے دن صبح سے ہی مختلف شہروں كے لوگ قدس شريف پہنچنا شروع ہوگئے تھے ۔
1075585
نظرات بینندگان
captcha