ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ اسلامی علوم و تحقيقات كے ۵۰۰ سے زائد اراكين پر مشتمل گروپ نے لندن المپكس ۲۰۱۲ سے پہلے دعوت اسلامی كے نام سے مہم تشكيل دی تھی تاكہ سياحوں ، تماشائيوں اور كھلاڑيوں كے ساتھ باہمی گفتگو كے دوران ان كو اسلامی تعليمات كے بارے میں آگاہ بھی كيا جا سكے ۔
اسی طرح اس مہم كے اراكين نے المپكس گيموں میں حصہ لينے والے مسلمان كھلاڑيوں سے بھی اپيل كی ہے كہ اس مہم میں شموليت اختيار كرتے ہوئے دين اسلام كی ترويج اور غير مسلم افراد كے سامنے اسكا حقيقی چہرہ پيش كرنے میں مدد كریں ۔
1075421