امارات ؛ قرآن کریم كی ويب سائیٹ لانچ كر دی گئی

IQNA

امارات ؛ قرآن کریم كی ويب سائیٹ لانچ كر دی گئی

23:56 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391319
بين الاقوامی گروپ : "عجمان قرآن" كے نام سے یہ ويب سائیٹ انگريزی اور عربی دو زبانوں میں امارات كے حاكم راشد بن حميد النعيمی كی طرف سے لانچ كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبر رساں ايجنسی (WAM)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ سے مسلمانوں كو قرآن كريم كے عربی اور انگريزی متن پر دسترس حاصل ہو گئی ہے ۔
راشد النعيمی نے كہا : اس ويب سائیٹ كو لانچ كرنے كا ہدف مسلمانوں كو قرآنی مفاہيم اور تعليمات سے روشناس كرانا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس ويب سائیٹ كے ذريعے جو قرآن كريم آن لائن پيش كيا گيا ہے یہ وہ نسخہ ہے كہ جو مدينہ منورہ میں محفوظ كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سائیٹ كا ایڈريس http://ajmanquran.com/index.php ہے۔
1076494
نظرات بینندگان
captcha