ايمنسٹی انٹرنيشنل نے بحرين میں مظاہرين كے ٹرائل كو مضحكہ خيز قرار ديا

IQNA

ايمنسٹی انٹرنيشنل نے بحرين میں مظاہرين كے ٹرائل كو مضحكہ خيز قرار ديا

23:53 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391320
بين الاقوامی گروپ : ايمنسٹی انٹرنيشنل نے ايك اعلامیے میں تيرہ بحرينی مظاہرين كے خلاف صادرہ احكامات پر كڑی تنقيد كے ضمن میں حكومتی شخصيات سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قسم كی مسخرہ بازی ختم كر دیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " lemonde " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايمنسٹی انٹرنيشنل نے بحرينی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ آئندہ عدالتی پيشی پر ان تيرہ افراد كو رہا كرنے كی تدبير كرے ۔
اس بيان میں واضح كيا گيا ہے : بحرينی حكومت اس قسم كے مضحكہ خيز اقدامات ختم كر كے ان مظاہرين كو سزا كے احكامات كو كالعدم قرار دے اور ان قيديوں كو فوری طور پر آزاد كرے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان تيرہ قيديوں كو آزادی بيان كی پاداش میں گرفتار كيا گيا ہے ۔
1076554
نظرات بینندگان
captcha