ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Pakistan Observer» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی كے گروہ قران و تفسير كے زير اہتمام تعليمات نبوی سے آشنائی اور انہیں اپنے گفتار و كردار میں نافذ كرنے كی غرض سے منعقد كيا گيا ہے ۔
علاّمہ اقبال يونيورسٹی كے نائب رئيس نظير احمد نے سيمينار میں قرآن كريم كی آيات اور پيغمبر اكرم (ص ) كے فرامين كی طرف اشارہ كرتے ہوئے معاشرے میں تعليم و صلح كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ۔
انہوں نے مزيد كہا : علماء ، مفكرين اور اساتذہ نئی نسل كو اسلامی تعليم كے زيور سے آراستہ كرنے پر پوری توجہ مركوز ركھیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ يونيورسٹی سيرت نبوی (ص) كے فروغ كی غرض سے متعدّد پروگرام منعقد كر رہی ہے ۔
1077605