ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی (ص) العالمیۃ كی كوششوں سے بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شعبہ قرآن اور قوموں كی ثقافت كا افتتاح ماہ رمضان كے آغاز سے نمائش كے دوسری منزل پر كيا گيا تھا اس كی اختتامیہ تقريب ۱۲ اگست كو قرآن و عترت پارليمانی كمیٹی كی صدر "لالہ افتخاری" ، جامعۃ المصطفی (ص) العالمیۃ كے نائب صدر "مہدوی مہر" ، اس شعبے كے انچارج "محمدی "، پارليمنٹ كے متعدد نمائندوں ،پارليمنٹ میں اردبيل كے نمائندے فريدونی اور انكے علاوہ غير ملكی افراد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
1077227