قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تہران كے محكمہ اوقاف اور خيراتی امور كے ثقافتی معاون نے تہران كی قرآنی شخصيات كی تجليل كے لیے منعقدہ تقريب كے دوران قائد انقلاب كی جانب سے ۱۰ ملين حافظ قرآن تيار كرنے كی تاكيد كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس سال ہم نے تہران میں ۴۰ ہزار حفاظ قرآن كريم تيار كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۳ اگست كو تہران كی قرآنی شخصيات كی تجليل كے لیے پانچویں كانفرنس مصطفی پور محمدی ، تہران كے محكمہ اوقاف كےدائريكٹر جنرل حجت الاسلام حسين احمديان اور ان كے علاوہ صوبے كی ديگر قرآنی شخصيات كی موجودگی میں امام زادہ سيد ناصر الدين كے مزار پر منعقد كی گئی ہے ۔
اس تقريب كا آغاز مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے تہران كے ممتاز قاری علی خشنود كی تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد تہران كے محكمہ اوقاف اور خيراتی امور كے ثقافتی معاون "عادل" نے مختصر خطاب كيا ہے ۔
1078083