برطانوی مسلمان اسلامی مالياتی نظام سے استفادہ كر سكیں گے

IQNA

برطانوی مسلمان اسلامی مالياتی نظام سے استفادہ كر سكیں گے

20:58 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394061
بين الاقوامی گروپ : برطانوی مسلمان شريعت اسلامی كے مطابق مالياتی نظام كے تحت اپنے مالی امور انجام دے سكیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "OnIslam" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی مالياتی پروگرام ايك نيا منصوبہ ہے كہ جسے برطانیہ كے مالياتی اداروں میں مسلمانوں كو مالياتی خدمات فراہم كرنے كی غرض سے شروع كيا گيا ہے ۔
اسلامی مالياتی پروگرام كے مالی مشير شباب گلفراز نے انگلش اخبار «يوركشاير پست» (Yorkshire Post) كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا : برطانیہ میں زيادہ تر مالی خدمات كا طريقہ كار اسلامی نقطہ نظر سے حرام ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ برطانیہ میں ۲ سے ۳ ملين مسلمان مقيم ہیں كہ جن میں سے 25 سے 30 فيصد يوركشاير غربی میں رہتے ہیں اور یہاں اسلامی بينكوں كو فعاليت كرنے كی اجازت ہے ۔
1079788
نظرات بینندگان
captcha