ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق ، ۲۸ رمضان كو مقامی وقت كے مطابق ۷ سے ۸ بجے تك قدس كے عالمی دن كے موقع پر حرم حضرت عباس (ع) سے ليكر حرم امام حسين(ع) تك ريلی منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ ريلی شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے جس كے دوران انہوں نے فلسطين كا پرچم اٹھا كر فلسطينيوں اور بيت المقدس كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ شہريوں نے مظاہرے كے دوران الموت لاسرائيل ، الموت لامريكا اور ہیہات منا الذلۃ كے فلك شگاف نعرے لگائے ہیں ۔
ان مظاہروں كی خاص بات شہريوں كی قائد انقلاب كے ساتھ والہانہ محبت كا اظہار تھا ۔
1080737