ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كی اسلامی تحريك حماس نے بيان میں اعلان كيا : مسجد الاقصی مسلمانوں كا پہلا قبلہ اورتيسرا بڑا اسلامی مقدس مقام کے عنوان سے باقی رہے گا اسی طرح قدس شريف كی یہودی سازی اور اس كی تاريخ كو تبديل كرنے كی ہر كوشش قابل مذمت ہے ۔
حماس نے اپنے بيان میں اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ مسجد الاقصی اور قدس كی عربی و اسلامی شناخت باقی رہے گی واضح كيا : اس مقدس زمين كے دفاع كے لیے ہر چيز كو قربان كر دیں گے ۔
1083117