ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "روس اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے یہ نمائش ماسكو اور روس كے مختلف شہروں كی مساجد ، عيدوں اور مذہبی مناسبتوں كے حوالے سے مسلمانوں كی تقريبات اور انكی روزمرہ كی زندگی كے بارے میں تصويروں پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ نمائش عيد فطركی مناسبت سے قاہرہ میں شروع كی گئی ہے جس كے دوران روس میں عيد فطر منانے كا طريقہ كار كے موضوع پر سيمينار بھی منعقد كيا گيا ہے ۔
اس نمائش كے افتتاح كے بعد روس میں دين اسلام كی تاريخ كے موضوع پر بھی سيمينار منعقد كيا گيا ہے جس كے دوران روس میں قومی اور مذہبی قبيلوں كے اقسام كے بارے میں وضاحت پيش كی گئی ہے ۔
1083710