موریطانیہ ؛ ریڈیو قرآن کے منتظمین کی نشست کا انعقاد

IQNA

موریطانیہ ؛ ریڈیو قرآن کے منتظمین کی نشست کا انعقاد

20:08 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400907
بین الاقوامی گروپ : ۲۸ اگست کو موریطانیہ کے ریڈیو قرآن کی علمی شوری کے ارکین کی نشست دارالحکومت نواکشوٹ میں منعقد کی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے موریطانیہ کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نشست کے دوران ریڈیو قرآن کے مقابلوں ، پروگراموں اور ماہ رمضان کے دوران اس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ نشست کے حاضرین نے آئندہ سال رمضان کے دوران علمی اور مفید پروگراموں کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا ہے ۔
ریڈیو قرآن کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد الشیخ ولد سیدی محمد نے اس نشست کے دوران امید ظاہر کی ہے کہ اس اسٹیشن کے منتظمین اسلام اور قرآن کی خالصانہ خدمت میں سرگرم عمل ہیں ۔
1087597
نظرات بینندگان
captcha