ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ عراق پہنچ گئے

IQNA

ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ عراق پہنچ گئے

23:54 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400989
بين الاقوامی گروپ : ۲۶ اگست كو اسلامی جمہوریہ ايران كے محكمہ حج وزيارت كے سربراہ اور صدركے مشير حجت الاسلام و المسلمين" موسوی" عراق پہنچے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، بغداد كے ائيرپورٹ پر عراقی وزير سياحت "لواء سمسيم" كی جانب سے اسلامی جمہوریہ ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ كا پرتپاك استقبال كيا گيا ہے ۔
اسی طرح عراق میں تعينات ايرانی سفير "حسن دنائی فر" اور عراق میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے حجت الاسلام "رضا اسكندری" بھی استقبال كے لیے ائير پورٹ پر موجود تھے ۔
مذكورہ محكمے كے سربراہ حجت الاسلام موسوی كے دورے كا مقصد زائرين سے مربوط مسائل پر دوطرفہ گفتگو ، عراقی وزيراعظم كو صدر احمدی نجاد كا خط دينا اور غير جانبدار ملكوں كے اجلاس میں شركت كرنا ہے ۔
1086144
نظرات بینندگان
captcha