ليبيا میں مقدس مقامات كو مسمار كرنے كے عمل میں تيزی

IQNA

ليبيا میں مقدس مقامات كو مسمار كرنے كے عمل میں تيزی

23:54 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400990
بين الاقوامی گروپ : ليبيا میں شدت پسندوں كی جانب سے تاريخی ، ثقافتی اور مذہبی مقامات كو منہدم كرنے اور مسلمان قبروں كی بے حرمتی جيسے واقعات میں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی قومی كانگرس كے صدر "محمد المقريف" نے ٹی وی چينل پر گفتگو كے دوران وہابيوں اور انتہا پسند گرپوں كے ہاتھوں مقدس مقامات كے ساتھ ساتھ تاريخی دستاويزات اور خطاطی كے نسخوں كو نذر آتش كرنے كی شديد مذمت كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا :آثار قديمہ اور علمی ، ثقافتی ، تاريخی اور مذہبی مقامات كو منہدم كرنے كا عمل اسی طرح مقبروں كی توہين اور قبروں كو كھولنا كسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے جبكہ یہ تمام اقدامات قانون، شريعت اور عرف كے نزديك قابل مذمت ہیں ۔
1085921
نظرات بینندگان
captcha