ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام میں مسلحہ دہشت گردوں نے اسلام كے نام پر مقدس مقامات اور زيارت گاہوں كو نشانہ بنانے كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے ۔
واضح رہے كہ دہشت گرد مقدس مقامات پر بھی حملہ كرتے ہیں اسی طرح كچھ روز پہلے حلب كے علاقے "المشہد" میں واقع محسن بن امام حسين (ع) كے مزار كو بھی دہشت گردوں نے حملہ كر كے مسمار كر ديا ہے ۔
حرم حضرت "حضرت سكينہ(ع)" كے خادم "علی احمد" نے كہا : ۳۵ مسلحہ دہشت گردوں نے حرم كا محاصرہ كر ركھا تھا اور یہ لوگ حرم پر قبضہ كرنے كی مسلسل كوشش كر رہے تھے ۔
1086292