ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سایئٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۸ اگست کو حزب اللہ کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے انچارج "عمار الموسوی" نے لبنان میں اقوام متحدہ کے خصوصی الچی "رابرٹ واتکنز" کے ساتھ ملاقات کے دوران ملک کے عمومی حالات اور شام میں اغو کیے گئے لبنانیوں بالخصوص حسین علی عمر کی رہائی کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے ۔
ملاقات کے دوران لبنان کے اندرونی استحکام کے بارے میں ہونے والی کوششوں اور لبنانیوں پر دائر سیاسی مقدموں کے فوری جائزے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
1087433