ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے روزنامہ The Frontier Post کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین نے مغربی تہذیب کے خلاف اور پاکستان سمیت تمام اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں حجاب کے استعمال کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے ہیں ۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آزادی جیسے الفاظ مسلمان خواتین کو حجاب کے استعمال میں مدد کرنے کے بجائے ہمیشہ ان کو روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔
مظاہرین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حجاب درحقیقت مسلمان خواتین کا سرمایہ ہے حکومت سے میڈیا کو مغربی ثقافت کی اندھی تقلید سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1091991