فكر گروپ : اللہ تبارك و تعالی نے اپنے رسول (ص) اورائمہ معصومين (ع) كو اپنی كتاب كی تفسير كے لیے منتخب كيا ہے اور یہ مطلب عقلی ، قرآنی اور روائی دليلوں كے ذريعے قابل اثبات ہے جن میں امامت كو ثابت كرنے والی روايتين بالخصوص حديث ثقلين كا نام قابل ذكر ہے جس میں پيغمبر ختمی مرتبت (ص) نے اپنی امت كو قرآنی كريم كے ساتھ ساتھ اہل بيت (ع) كی طرف رجوع كرنے كی تاكيد كی ہے ۔