شامی میڈیا پر پابندی کے خلاف حزب اللہ کا بھر پور احتجاج

IQNA

شامی میڈیا پر پابندی کے خلاف حزب اللہ کا بھر پور احتجاج

23:14 - September 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2406722
بین الاقوامی گروپ : اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے شعبہ میڈیا ریلیشنز نے عرب سیٹلائیٹس نیٹورک پر شامی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگائے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی بیان کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے شعبہ میڈیا ریلیشنز نے اپنے بیان میں اس عمل کو شام کے سرکاری میڈیا کی آواز ختم کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے ۔
اس بیان میں مزید کہا گیا :شامی میڈیا پر اس وقت پابندی لگائی گئی ہے جب سرکاری ذرئع ابلاغ کے متعدد اراکین اور سرگرم افرد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ۔
حزب اللہ نے بیان میں اس اقدام کو میڈیا قوانین کی صریح خلاف ورزی اور شام کے اندرونی مسائل میں بے جا مداخلت قرار دیا ہے
1093160
نظرات بینندگان
captcha