ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے isesco سے نقل كيا كہ اسلامی تعليمی و ثقافتی تنظيم (آيسكو) نے برما میں بودا مذہب كے پيرو كاروں كی طرف سے اسلام مخالف مظاہروں كی مذمت كی ہے۔
بيان میں كہا كہ اس ملك میں غير اخلاقی مظاہروں كا ہونا دليل ہے كہ اس ملك میں تفرقہ اور داخلی جنگ چل رہی ہے اس سے بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہو گی۔
اسلامی تنظيم نے دوسرے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے بھی اپيل كی ہے كہ برما میں مداخلت كر كے مسلمانوں كے جان و مال كو مخفوظ بنايا جائے۔
واضح رہے كہ گذشتہ ہفتے بعض شدت پسند افراد نے مظاہرے كر كے حكومت سے مطالبہ كيا كہ اس ملك سے مسلمانوں كو بے دخل كيا جائے۔
1093463