آيسكو نے برما میں مسلمانوں كے خلاف ہونے والے مظاہروں كی مذمت كی ہے

IQNA

آيسكو نے برما میں مسلمانوں كے خلاف ہونے والے مظاہروں كی مذمت كی ہے

19:36 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407507
بين الاقوامی: اسلامی تعليمی و ثقافتی تنظيم (آيسكو) نے اپنے ايك بيانیہ میں برما میں بودا مذہب كے مظاہروں كی مذمت كی ہے جن كا مقصد مسلمانوں كو اس ملك سے نكالنا ہے۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے isesco سے نقل كيا كہ اسلامی تعليمی و ثقافتی تنظيم (آيسكو) نے برما میں بودا مذہب كے پيرو كاروں كی طرف سے اسلام مخالف مظاہروں كی مذمت كی ہے۔
بيان میں كہا كہ اس ملك میں غير اخلاقی مظاہروں كا ہونا دليل ہے كہ اس ملك میں تفرقہ اور داخلی جنگ چل رہی ہے اس سے بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہو گی۔
اسلامی تنظيم نے دوسرے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے بھی اپيل كی ہے كہ برما میں مداخلت كر كے مسلمانوں كے جان و مال كو مخفوظ بنايا جائے۔
واضح رہے كہ گذشتہ ہفتے بعض شدت پسند افراد نے مظاہرے كر كے حكومت سے مطالبہ كيا كہ اس ملك سے مسلمانوں كو بے دخل كيا جائے۔
1093463
نظرات بینندگان
captcha