انگلستان كے شہر ويسٹھام میں مسجد كی تعمير كا دوبارہ آغاز

IQNA

انگلستان كے شہر ويسٹھام میں مسجد كی تعمير كا دوبارہ آغاز

20:01 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407516
بين الاقوامی: لندن میں اولمپيك مقابلوں كے قريب مسجد كی تعمير كا كام تعطل كا شكار تھا جسے اب مسلمانوں نے دوبارہ شروع كيا ہے۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ارادے Onislam سے نقل كيا كہ اس علاقے میں ء1999 میں جماعت تبليغ كی طرف سے ايك عظيم الشان مسجد كا تعميری منصوبہ بنايا گيا تھا ۔ جسے شروع میں بھی مشكلات كا سامنا تھا۔ مسجد كی ادھوری تعمير كے باوجود ہفتہ میں تقريباً 5 ہزار مسلمان اس مقام پر عبادت كے لئے آتے ہیں۔
مسجد كے مخالفين كا كہنا ہے كہ اس مسجد كی تعمير اور مسلمانوں كی سرگرمياں اس علاقے میں نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے كہ 40 مناروں ،ايك لائبريری اور پاركينگ جس میں 300 گاڑيوں كے پارك كرنے كی جگہ ہے اور اس میں بيك وقت 12 ہزار نمازيوں كی گنجائش ہے۔اوراس وقت پچيس لاكھ مسلمان برطانیہ میں زندگی بسر كر رہے ہیں۔
1093655
نظرات بینندگان
captcha