ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «mooslym»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دوشيشا يونيورسٹی میں طلباء كی كل تعداد ۲۸ ہزار ہے جن میں سے زيادہ ترغير ملكی ہیں اسی لیے متعلقہ حكام نے طلباء كی مذہبی ضروريات كو پورا كرنے اور ان كو حصول علم كے لیے پرسكون ماحول مہيا كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ يونيورسٹی كی تمام تعليمی اور اداری عمارتوں میں وضو خانوں اور نماز خانوں كی تعمير حكام كی جانب سے مسلمان طلباء كو پيش كی گئی ايك قابل تحسين خدمت ہے ۔
سوئٹزرلينڈ میں مقيم معروف اسلام شناس اور آكسفورڈ يونيورسٹی كے استاد "طارق رمضان" بھی اس يونيورسٹی میں سنیئر ريسرچ آفيسر كے طور پر فعاليت كر رہے ہیں ۔
1094791