ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار "الديار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازہر نے اس بيان میں اعلان كيا : ٹيری جونز كی جانب سے رسول اكرم(ص) كے خلاف علامتی مقدم چلانے كا فيصلہ دينی اور مذہبی نسلی امتياز كو فروغ اور معاشروں كے امن كو خطرے میں ڈالنے كے مترادف ہے ۔
الازہر كے بيان میں كہا گيا : نفرتیں پھيلانے والی كچھ بيمار عقلیں آزادی بيان كو اپنی ڈھال بنا كراس طرح كے اسلام مخالف اقدامات كی دعوت دے رہی ہیں ۔
1096681