مصر ؛ رسول پاک (ص) کی توہین پر مبنی فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

IQNA

مصر ؛ رسول پاک (ص) کی توہین پر مبنی فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

23:07 - September 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2410363
بین الاقوامی گروپ : ۱۲ ستمبر کو اخوان المسلمین نےایک بیان کے ذریعے رسول پاک (ص) کے خلاف تیار کی گئی توہین آمیز فلم کی امریکہ میں نمائش پر احتجاج کے لیے ۱۴ ستمبر کو مظاہرے برپا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ akhbarelyom کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے نماز جمعہ کے بعد مصر کے تمام صوبوں کی مساجد کے سامنے اور دارالحکومت قاہرہ کے "التحریر" چوک پر منعقد کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمین نے اپنے بیان میں قومی جماعتوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے ۔
اسی سلسلے میں ، اخوان المسلمین اردن نے بھی ایک بیان جاری کیا اور امریکہ میں اس توہین آمیز فلم کی نمائش کی پرزور مذمت کی ہے ۔
1097223
نظرات بینندگان
captcha