خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے المنار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں اسلام دشمنی پر مشتمل فلم كی نمائش پر جہاں پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بنا ہوا ہے وہیں پر مصر كے دار الحكومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ كيا ہے اور امريكی پرچم نذر آتش كر ديا گيا ۔ اس طرح موصولہ رپورٹ كے مطابق مراتش میں بھی ہزاروں مظاہرين نے اس شرم ناك حركت پر احتجاج كيا ہے ۔ واضح رہے كہ یہ فلم اسرائيل كے اشارے پر بنائی گئی ہے اور اس پر آنے والی لاگت اسرائيل نے ہی ادا كی ہے ۔
1097192