خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Xinhua كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تيونس كے صدر منصف مرزوقی نے ايك ٹيلی ويژن پروگرام كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اسلام كے خلاف بنائی جانے والی فلم انتہائی قابل مذمت ہے اور یہ آزادی كے ساتھ سازگار نہیں ہے۔انہوں نے كہا كہ اس فلم میں ايك ارب سے زائد مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ تيونس میں بھی امريكہ كے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور عوام نے امريكی سفارت خانے میں گھس كر امريكی پرچم كو نذر آتش كر ديا ہے۔
1098330