خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے tayyaf.org كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سربراہ جناب سيد حسن نصر اللہ نے المنار ٹی ويژن چينل كو ايك انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ رسول خدا(ص) اور اسلام كے خلاف بنائی جانے والی فلم سلمان رشدی كی كتاب شيطانی آيات اور قرآن مجيد كے جلانے والے عمل سے بھی زيادہ خطرناك ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ اس ناشائستہ حركت پر مسلمانوں كا رد عمل فطری ہے كيونكہ خداوند متعال كے بعد سب سے مقدس ہستی كو نشانہ بنايا گيا ہے۔ حزب اللہ كے سربراہ نے كہا كہ ايسے اقدامات كا مقصد مسلمانوں اورعيسائيوں كے ما بين فتنہ ايجاد كرنا ہے۔ لہذا تمام اسلامی و مسيحی افراد كو اس سے ہوشيار رہنا چاہیے۔
1100003