قرآنی مقابلوں سے قرآنی كلچر كو فروغ ملتا ہے : علی قاسم البہادلی

IQNA

قرآنی مقابلوں سے قرآنی كلچر كو فروغ ملتا ہے : علی قاسم البہادلی

20:12 - September 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2413741
بين الاقوامی : قرآنی مقابلوں سے قرآنی كلچر كو فروغ ملتا ہے اور اس سے دشمنان قرآن و اسلام كو مناسب جواب ملے گا ۔
عراق كے حافظ قرآن علی قاسم البہادلی نے ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآنی و اسلامی كلچر كو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے كہا كہ ايسے مقابلوں كے انعقاد سے قرآن و اسلام كے دشمنوں كو بھی مايوسی ہوئی ہے انہوں نے رسول خدا (ص) اور اسلام كی گستاخانہ توہين پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ انتہائی قابل مذمت اور قرآنی مقابلوں سے ان كا جواب ديا جا سكتا ہے ۔ علی قاسم نے كہا كہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے جوانوں كے اندر قرآن فہمی كا جذبہ پيدا ہوتا ہے ۔ اور اگر قرآنی تعليمات پر عمل كيا جائے تو انسان گمراہی سے نجات حاصل كر سكتا ہے ۔ قرآن مجيد انسان كو دنيا اور آخرت میں سعادت مند بنا ديتا ہے ۔
1099530
نظرات بینندگان
captcha