ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عيسائی فرقے كيتھولك كے روحانی پيشوا پاپ پنڈيكٹ ان دنوں لبنان كے دورے پر ہیں۔ اسلام اور رسول خدا (ص) كی توہين كے حوالے سے خطاب كرتے ہوئے پاپ نے كہا ہے كہ سر زمين مقدس پر تمام ايسی اديان كو باہمی مسالمت انگيز سلوك كے ساتھ زندگی بسر كرنا چاہیے اور ايك دوسرے كے حقوق كا خيال ركھنا ضروری ہے۔
مبصرين كا كہنا ہے كے عالم اسلام میں پائی جانے والی بے چينی اور مسلمانوں كے مظاہروں كے پيش نظر پاپ نے سياسی حربہ استعمال كيا ہے۔ پاپ نے اپنی تقرير میں اس بات كی طرف بھی اشارہ كيا ہے كہ شام كے اندرونی معاملات میں مداخلت صحيح نہیں ہے اور انہوں نے عرب ممالك میں بيداری كی لہر كی بھی حمايت كی ہے ۔
1100189